افغانستان میں خود کش حملے میں 4 افراد ہلاک 11 زخمی
خود کش حملہ آور نے سرکاری ملازمین کی گاڑی کو کابل میں نشانہ بنایا
افغانستان کے دارالحکومت میں خود کش حملے میں 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش بمبار نے خود کو سرکاری ملازمین کی گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صادق نے خود کش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں نشانہ بننے والی گاڑی وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ کی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: افغانستان میں بگرام ایئر بیس پر حملہ، 4 افراد ہلاک
واضح رہے کہ چار روز قبل بھی افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے بگرام پر طالبان نے حملہ کیا تھا جس میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔