فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کی ننھی اداکارہ ملویکا راج کو پہچاننا آسان نہیں

اداکارہ نے فلم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

اداکارہ نے فلم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

شہرہ آفاق فلم ''کبھی خوشی کبھی غم''میں کرینہ کپور کے پچپن کا کردار ادا کرنے والی ننھی اداکارہ ملویکا راج کو پہچاننا آسان نہیں بلکہ ناممکن ہے۔



بالی ووڈ کی ننھی اداکارہ ملویکا راج نے 2001 میں ریلیزہونے والی شہرہ آفاق فلم ''کبھی خوشی کبھی غم'' میں مختصر کردار ادا کیا تھا جس میں انہوں نے کرینہ کپور خان کے بچپن کا کردار کرکے سب کے دل موہ لیے تھے جب کہ ملویکا کی اداکاری نے سب کو رونے پر مجبور کردیا تھا جسے بے حد پسند گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم "ہم آپ کے ہیں کون" کی پوجا بھا بھی کو پہچاننا مشکل ہوگیا




بالی ووڈ کی ننھی اداکارہ نے 10 سال کی عمر میں فلم نگری میں قدم رکھا لیکن فلم ''کبھی خوشی کبھی غم'' کے بعد کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا بلکہ اپنی پڑھائی مکمل کی جس کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور خوب شہرت حاصل کررہی ہیں۔



ملویکا راج کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں خوبرو دوشیزہ کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے اور ان تصاویر میں انہیں پہنچاننا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:''کبھی خوشی کبھی غم'' میں شاہ رخ کے بیٹے کا کردار ادا کرنیوالے کرش کو پہچاننا ناممکن

Load Next Story