سینیٹ کمیٹی انتخابی ضابطہ اخلاق کی تفصیل نہ ملنے پربرہم
سیکریٹری الیکشن کمیشن کوطلب کرلیا،عدم دستیابی کا عذر قابل قبول نہیں ہوگا.
انتخابات کے امور کا جائزہ لینے کیلئے قائم سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس کل 20 دسمبرکو ہوگا اور اس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کمیٹی کی جانب سے طلب کردہ دستاویزات لیکر شریک ہوں۔
انکی عدم دستیابی کا عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔ کمیٹی چیئرمین جہانگیر بدرکی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں اسحاق ڈار، انوشہ رحمٰن، زاہد خان، کرنل مشہدی اور ایس اے قادری نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں عام انتخابات میں ووٹروں کیلیے پبلک ٹرانسپورٹ کاانتظام حکومت کی ذمے داری قرار دینے کے بارے میںبھی غور کیاگیا۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ ووٹروںکیلیے پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظام ممکن نہیں۔ جہانگیر بدر نے کہا کہ حکومت ایندھن فراہم کرے تو ووٹروں کو ٹرانسپورٹ فراہمی ممکن ہے۔کمیٹی نے اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔ کینیڈا کے سابق وزیر اعظم کی قیادت میںنیشنل ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے 6 رکنی وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ممبران نے وفدکوالیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور آئینی کردار سے متعلق بریفنگ دی ۔