ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید پر نیویارک ٹائمز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اختیارات کی منتقلی کا مرحلہ بہترین طریقے سے انجام کو پہنچ رہا ہے، نو منتخب صدر

اختیارات کی منتقلی کا مرحلہ بہترین طریقے سے انجام کو پہنچ رہا ہے، نو منتخب صدر۔ فوٹو: فائل

ریپبلکن پارٹی کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اختیارات کی منتقلی کے معاملے پر ملک کے سب سے معتبر اخبار "نیویارک ٹائمز" سے جنگ چھیڑ دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حیران کن کامیابی کے بعد ذرائع ابلاغ میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی نئی کابینہ کے لوگوں میں وقت سے پہلے ہی پھوٹ پڑ چکی ہے جب کہ اختیارات کی منتقلی کے معاملے پر نومنتخب صدر کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ اخبار نیویارک ٹائمز نے عوام کے لئے ایک کھلا خط لکھا جس میں عوام سے وعدہ کیا گیا کہ ان کی رپورٹنگ ایمانداری کی بنیاد پر ہوگی جب کہ اخبار نے کئی ایسی شہ سرخیاں بنائی جس سے تاثر ملا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے باوجود اختیارات کی منتقلی میں ناکام ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو لکھے گئے خط پر کہا کہ نیویارک ٹائمز نے مجھ سے متعلق غیر ضروری خبریں شائع کرنے پر اپنے سبسکرائبرز کو معذرت خواہانا خط لکھا ہے جب کہ ٹوئٹر پر انہوں نے اختیارات کی متنقلی پر تنازع کی خبر پر 3 ٹوئٹس کیں جن میں ان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز کی خبر بے بنیاد ہے اور اختیارات کی منتقلی کا مرحلہ بہترین طریقے سے انجام کو پہنچ رہا ہے جب کہ انہوں نے صدر منتخب ہونے کے کئی ممالک کے سربراہان سے بات کی ہے۔




ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز پریشان ہے اور میری کوریج کرنے میں احمقانہ دکھائی دیتا ہے۔

Load Next Story