میئر کراچی کی یادگار شہدا پر حاضری کے وقت ایم کیوایم پاکستان اور لندن کے کارکنان آمنے سامنے
پولیس کا متحدہ لندن کے کارکنان پر لاٹھی چارج، رینجرز نے میئر کراچی کو یادگار شہدا جانے سے روک دیا۔
MIRAMSHAH/HANGU/BARA:
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر کی جیل سے رہائی کے بعد عزیز آباد میں یادگار شہدا پر حاضری سے پہلے وہاں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور پولیس نے ایم کیوایم لندن کے 4 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر جیل سے رہائی کے بعد عزیز آباد میں یادگار شہدا پر حاضری دینے گئے تو اس دوران ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، دونوں جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی اور متحدہ لندن کے کارکنان نے ایم کیوایم بانی کے حق میں نعرے لگائے جس سے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
عزیزآباد میں صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئے اور دونوں جانب سے صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس نے ایم کیوایم لندن کے کارکنان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 4 کارکنان کو حراست میں لے لیا جب کہ رینجرز نے میئر کراچی سمیت دونوں گروہوں کو یادگار شہدا جانے سے روک دیا اور جناح روڈ جانے والے راستے بھی سیل کردیئے جس کے بعد میئر کراچی یادگار شہدا پر حاضری دیئے بغیر روانہ ہوگئے۔