کشمیری رہنما متحد ہوکر جدوجہد کریں حمایت کرینگے پاکستان مضبوط موقف اپنائیں حریت لیڈرز
پہلے مسئلہ کشمیرپھربھارت سے کوئی اوربات ہوگی،فضل الرحمن، کشمیری مضبوط پاکستان چاہتے ہیں، میر واعظ و دیگر
پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا،انھیںاکیلے نہیں چھوڑیں گے۔
ان خیالات کااظہارپارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کمیٹی کے ارکان نے کشمیری رہنماؤں میرواعظ عمر فاروق، عباس انصاری ،عبدالغنی بھاٹ،بلال غنی لون، مختار احمد، حسن الموسوی اورمصدق عادل کے ساتھ ملاقات میں کیا۔
چیئرمین کمیٹی فضل الرحمن نے انھیں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلیے اندرون و بیرون ملک کوششوں کے متعلق بتایا اور کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اتحادکی ہے،پاکستانی قوم مسئلہ کشمیرپر متحدہے،امید ہے کشمیری رہنما بھی متحدہوکرجدوجہد کریں گے۔ پاکستانی اورکشمیر ی یک جان دوقالب ہیں۔
انھوں نے کشمیریوں پربھارتی ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی ، بھارت سے تعلقات کے حوالے میںسب سے پہلے مسئلہ کشمیرپھرکوئی اوربات ہوگی۔میرواعظ عمرفاروق ودیگرنے کشمیریوں کی حمایت پر پاکستانی قوم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھی پاکستانیوںسے اتناہی پیارکرتے ہیں ، اگر پاکستان کیلئے کوئی مسئلہ پیداہوتاہے توپریشانی کشمیریوں کو ہوتی ہے،وہ مضبوط پاکستان چاہتے ہیں،پاکستانی رہنماء مسئلہ کشمیرپر مضبوط مؤقف اپنائیں۔