صرف سرائیکی صوبہ بنانے کی تجویز درانی مخالف
پارلیمانی کمیشن کے اجلاس میں ماہرین نے نئے صوبوں سے متعلق بریفنگ دی
پنجاب کے سرائیکی بیلٹ کوصوبہ بنانے کی تجویزپارلیمانی کمیشن میں پیش کردی گئی۔
مسلم لیگ ق نے کمیشن کے دائرہ کارکووسیع کرنے کامطالبہ کردیاہے جبکہ کمیشن کے چیئرمین سینیٹرفرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ کمیشن کے اجلاس میں مؤقف سے آگاہی کیلیے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی،نائب وزیر اعظم چوہدری پرویزالہیٰ اورپاکستان تحریک انصاف کے صدرمخدوم جاوید ہاشمی کو بلائے جانے کے امکان کومستردنہیںکیاجاسکتا۔
کمیشن نے بریفنگ کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تاج محمدلنگاہ سمیت نئے صوبوں کی تحریک سے متعلق 4ماہرین ودانشوروں کو بلا لیاہے۔ بہاولپورصوبہ تحریک کے چیئرمین سینیٹرمحمدعلی درانی نے واضح کردیاہے کہ پنجاب میں2صوبوں سے کم یااس سے زائد صوبے بنانے کی بات کی گئی تویہ پنجاب اسمبلی اورقومی اسمبلی دونوںکی قراردادوں سے انحراف ہوگا۔منگل کوکمیشن کااجلاس سینیٹرفرحت اللہ بابرکی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔
سینیٹرمحمدعلی درانی نے بہاولپورکی صوبائی حیثیت سے بحالی کے بارے میں دلائل دیے۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ماہرین ودانشوروں مرزامسرور احمد بیگ،اقبال احمد خان پتافی اورعاشق خان بزدار نے بریفنگ دی۔جنوبی پنجاب کے تینوں رہنمائوں نے اس بات پراسرار کیاکہ سرائیکی بیلٹ کوایک ہی صوبہ بنادیاجائے۔اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فرحت اللہ بابرنے کہاکہ کمیشن سنجیدگی سے کام کررہاہے اوراپنی رپورٹ تیارکرکے قومی اسمبلی کوبھجوادیںگے۔