شام میں بچوں کے اسپتال پر بمباری 5بچوں سمیت 21 افراد ہلاک
شام کے شہر حلب میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں واقع ایک اسپتال ، بلڈ بینک اور ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا
ISLAMABAD/KARACHI:
شام میں بچوں کے اسپتال پر فضائی بمباری سے 5 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حلب میں سرکاری اور روسی طیاروں نے باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی علاقے میں واقع ایک اسپتال ، بلڈ بینک اور ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شامی فوج کی اسکول پر بمباری
اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حاتم کا کہنا ہے کہ طیاروں کی بمباری سے اسپتال پوری طرح تباہ ہوگیا ہے تاہم انہوں نے بمباری کے بعد بھی طیاروں کی مسلسل پروازوں اوردوبارہ حملے کے پیش نظر اسپتال کے تہہ خانے میں پناہ لے رکھی ہے اور تاحال وہیں پھنسے ہوئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شام، امریکی فضائی حملے میں خواتین، بچوں سمیت 20 شہری ہلاک
حلب کے شہری دفاع اور شام میں انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبررویٹری نے اسپتال پر بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں میزائل اور بیرل بم برسائے گئے اور توپ خانے کی مدد سے بھی متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ شام میں گزشتہ 5 برس سے جاری لڑائی میں اب تک 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔