الیکشن شفاف ہونگے اگلی حکومت بھی ہماری ہوگی صدر زرداری

عالمی مخالفت کے باوجودپاک ایران گیس لائن مکمل کرسکتے ہیں،تقریب سے خطاب،فہمیدہ مرزا، رحمن ملک اوررضاربانی کی ملاقات

کراچی :صدر زرداری 36ویں ایف پی سی سی آئی ایوارڈ کی تقریب میں ایک ایکسپورٹر کو ٹرافی دے رہے ہیںْ فوٹو: ایکسپریس

صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ بجلی کے بحران کی وجہ سے صنعتوں کے درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

شہیدبینظیرکی پالیسیاں جاری رہتیں توملک میں توانائی کابحران نہ ہوتا،آئندہ انتخابات انتہائی شفاف ہوں گے اور پاکستان ابھرکرسامنے آئے گا،ہم آئندہ 5سال کے لیے بھی حکومت میں آکرمعیشت کی بہتری کیلیے موثراقدامات کریں گے،ملک کوآمریت سے جمہوریت کی جانب لارہے ہیں،ہم نے مفاہمتی پالیسی اپناکر5سال حکومت چلائی ہے جس سے ملک میں بہتری آئی ہے۔گورنرہاؤس میں36ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈزکی تقسیم کے تقریب کے موقع پربزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ عالمی مخالفت کے باوجودپاکستان میں اتنی صلاحیت ہے کہ ہم پاک ایران گیس پائپ لائن مکمل کرسکتے ہیں۔

پاکستانی برآمدکنندگان سے کہاہے کہ وہ معاشی استحکام اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے اورعالمی مارکیٹ میں مقام حاصل کرنے کیلیے روایتی مصنوعات کے ایکسپورٹ کووسعت دینے پرتوجہ دیں،ہم ایڈنہیں ٹریڈچاہتے ہیں،اگریہ ہمارانعرہ اورمنزل ہے توپھر ہمیں معیار کو بہتر کرناہوگا،ایف پی سی سی آئی کے ایوارڈزاس مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گے،ہم گزشتہ10سالوں سے عسکریت پسندوں اوردہشت گردوں سے لڑرہے ہیں او اس نے ملک میں سرمایہ کاری اور انڈسٹری گروتھ کو بری طرح متاثر کیاہے۔




انھوں نے کہاکہ ہم نے خطے میں بھارت کے ساتھ تجارت کوفروع دینے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں،18 ویں آئینی ترمیم کے بعدصوبے خود مختارہوگئے ہیں اوراب صوبے تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،مالی مشکلات کے باوجود ایران سے پاکستان لائی جانے والی گیس پائپ لائن پرکام جاری ہے تاہم دنیا کو اس گیس پائپ لائن پرتحفظات ہیں ، پاکستان میں اتنی صلاحیت ہے کہ فنڈزکاانتظام ہوتے ہی ہم خوداس پائپ لائن کو ڈالیںگے۔

صدرنے اس موقع پر 64 کمپنیوں کو برآمدات میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ تقسیم کیے۔صدر ایف پی سی سی آئی حاجی فضل قادر شیرانی نے خطبہ استقبالیہ دیا ۔ تقریب میں صدر زرادی نے مہران اسپائسز کے چیف ایگزیکٹو گل محمدلاٹ،نیشنل بینک کے صدر قمر حسین ، میک اے وش کے اشتیاق بیگ ، حیدرآباد چیمبر کے سابق صدر امین کو گولڈ میڈل دیے جبکہ ینگ انٹر پرینور ایوارڈ انعم نیاز بلوچ کو دیا گیا۔دریں اثناصدرمملکت سے صدارتی کیمپ آفس بلاول ہائوس میں اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا،سینیٹر رضا ربانی اوروفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے الگ الگ ملاقات کی۔صدر نے رحمٰن ملک سے 48 گھنٹوں کے اندرکراچی اورپشاورمیں پولیوورکرزپرحملوںکی رپورٹ طلب کرلی۔

Recommended Stories

Load Next Story