صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد گھر سے نکلنے کا دل ہی نہیں چاہتا تھا ہلیری کلنٹن
ٹرمپ سے شکست کے بعد ہونے والی مایوسی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، ہلیری کلنٹن
امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے والی ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں شکست کے بعد بہت مایوس ہو گئی تھی اور گھر سے باہر نکلنے کا دل ہی نہیں کرتا تھا۔
واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کے بعد بہت مایوس ہو کر رہ گئی تھی اور دل کرتا کہ ہر وقت ایک اچھی کتاب لے کر بستر پر لیٹی رہوں، ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کے ایک ہفتے تک گھر سے باہر نکلنے کو بھی دل نہیں کرتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جانتی ہوں کہ میری شکست سے بہت سے لوگوں کو بھی مایوسی ہوئی، اتنی زیادہ مایوسی کہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی لیکن صدارتی انتخابات نے امریکی عوام کو اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا بہترین موقع دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ہلیری کلنٹن نے اپنی شکست کا ذمہ دار ڈائریکٹر ایف بی آئی کو قرار دیدیا
ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ جانتی ہوں کہ شکست کا اعتراف بہت مشکل کام ہے لیکن امریکا کی خاطر، اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر اپنے ملک پر اعتماد رکھیں اور اپنی اقدار کو قائم رکھنے کے لئے کبھی ہمت نہ ہاریں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر کے طور پر تسلیم کریں، اوباما
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کو شکست دے دی تھی، ہلیری کو مجموعی طور پر ٹرمپ سے 2 لاکھ ووٹ زیادہ پڑے تھے لیکن امریکی الیکٹورل کالج سسٹم کی گنتی میں ہلیری کو شکست کا سامنا کرنا پڑٓا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد سے ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔