عراقی صدر جلال طلبانی کو دل کا دورہ اسپتال میں داخل
سرکاری طور پر اْن کی صحت کے حوالے سے بہت کم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
عراق کے صدر جلال طلبانی کو دارالحکومت بغداد کے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے اور اْن کی بیماری کو ' ہیلتھ ایمرجنسی' کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
حکومتی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کو تھکاوٹ کی وجہ سے سوموار کی شب دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ سرکاری طور پر اْن کی صحت کے حوالے سے بہت کم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ 2008 میں امریکہ میں عراقی صدر کے دل کا آپریشن ہوا تھا۔