نواز شریف کی ارباب غلام رحیم سے ملاقات انتخابی اتحاد کا فیصلہ

نواز شریف نے ارباب غلام رحیم کو لاہور آنے پرمکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

نواز شریف نے ارباب غلام رحیم کو لاہور آنے پرمکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے دبئی میں مسلم لیگ ہم خیال کے صدر ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سے ملاقات کی اور دونوں جماعتوں نے انتخابی اتحاد کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف سے دبئی میں دو گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ہم خیال سے اتحاد اقتدار کیلیے نہیں بلکہ ملک کی بہتری کے لیے کیا ہے، مستقبل میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی اتحاد متوقع ہے۔

اس موقع پر ارباب غلام رحیم کاکہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان ایک انتخابی نشان استعمال کرنے پر اتفاق نہیں ہوا، جس جماعت کا امیدوار بہتر ہوگا اسی کی حمایت کی جائے گی۔ نواز شریف نے جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ اویس نورانی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے مسلم لیگ(ن) اور جمعیت علمائے پاکستان کی انتخابات کیلیے بنائی گئی کمیٹی کو فعال کرنے پر اتفا ق کیا۔ مسلم لیگ ہم خیال کے ترجمان کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ نواز شریف نے ارباب غلام رحیم کو لاہور آنے پرمکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے دورے کی دعوت کو قبول کر لیا۔

Recommended Stories

Load Next Story