کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

فائرنگ تینوں واقعات میں نائن ایم ایم پسٹل کا استعمال کیا گیا ہے۔

فائرنگ تینوں واقعات میں نائن ایم ایم پسٹل کا استعمال کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو ورکز کے قتل میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔


پولیس کے مطابق لانڈھی، گلشن بونیر، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں انسداد پولیومہم کی خواتین ورکرز کے قتل کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج کرلئے گئے ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہے اور فائرنگ کے تینوں واقعات میں نائن ایم ایم پسٹل کا استعمال کیا گیا تھا۔

دوسری طرف کراچی سمیت سندھ بھرمیں انسداد پولیو مہم غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی ہے جبکہ پولیو رضا کاروں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج کا اعلان کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story