عراق میں شادی کی تقریب میں خود کش حملہ 40 افراد ہلاک

خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری کار کو پولیس افسر کی شادی کی تقریب کے اندر جاکر اڑادیا، پولیس حکام

23 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے اورتاحال 60 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، عراقی حکام : فوٹو : فائل

KABUL:
عراقی شہر فلوجا میں شادی کی تقریب میں خود کش حملے سے کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر فلوجا میں مقامی پولیس افسر کی شادی کی تقریب میں خودکش حملے میں اب تک کم از کم 40 افراد ہلاک اور 60 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: داعش کے ہاتھوں 300 سابق پولیس اہلکار قتل


عراقی حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلوجا کے 35 کلومیٹر جنوب میں واقع ایک قصبے میں مقامی پولیس افسر کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری کار کو تقریب کے اندر جاکر اڑادیا جس کے نتیجے میں فوری طور پر 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ریسکیو رضاکاروں اور پولیس کی مدد سے زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں میں سے 23 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اورتاحال 60 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: داعش نے 60 افراد کو قتل کرکے 40 لاشیں کھمبوں سے لٹکا دیں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی لیکن ہمیں یقین ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش ہی اس حملے میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی فلوجا کے شمال مغرب میں 2 خود کش حملے ہوئے تھے جس میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ان دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسندتنظیم داعش نے ہی قبول کی تھی۔
Load Next Story