انسداد پولیو مہم کی خواتین ورکرز کے قتل میں محسود قبائل ملوث ہیں کمشنر کراچی

پولیومہم کے حوالے سے 50 یونین کونسلز کو حساس قرار دیا گیا ہےکمشنر کراچی

پولیومہم کے حوالے سے 50 یونین کونسلز کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں ملیر، گڈاپ، منگھوپیر، اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن شامل ہیں۔ کمشنر کراچی۔ فوٹو ایکسپریس

کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی خواتین ورکرز کے قتل میں ملوث ملزموں کا سراغ لگا لیا گیا ہے، ملزموں کا تعلق محسود قبیلے سے ہے۔


کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی کا کہنا تھا کہ مقتولہ مدیحہ کی خالہ کے مطابق لڑکیوں کو دھمکیاں ملیں تھیں لیکن انہوں نے پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا، پولیومہم کے حوالے سے 50 یونین کونسلز کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں ملیر، گڈاپ، منگھوپیر، اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن شامل ہیں۔

ہاشم رضا زیدی نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے عارضی طور پر انسداد پولیو مہم روک دی ہے، اس سال کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا تاہم پچھلے سال 9 کیس سامنے آئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story