تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پاناما کیس کی پیروی سے معذرت کرلی
حامد خان نے پارٹی میں تنقید پر کیس سے علیحدگی اختیار کی اور پارٹی چیرمین کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا۔
ISLAMABAD:
تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پاناما کیس کی پیروی سے معذرت کرلی جب کہ اس حوالے سے انہوں نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی آگاہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پاناما کیس میں ناقص کارکردگی پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کے بعد کیس کی پیروی سے معذرت کرلی جب کہ اس حوالے سے انہوں نے پارٹی چیرمین عمران خان کو لندن روانگی سے قبل ہی آگاہ کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں گزشتہ سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے حامد خان پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کیس کی پیروی درست طریقے سے نہیں کررہے اور ان کی ناقص اور غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث عدالت میں سینئیر قیادت اور عمران خان کو شرمندگی اٹھانا پڑی جب کہ جو تیاری اور شواہد موجود تھے انہیں اس طرح نہیں پیش کیا گیا جس طرح سے پارٹی چیرمین نے ہدایات جاری کی تھیں۔
دوسری جانب حامد خان کی کیس سے علیحدگی کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے پاناما کیس کی پیروی کے لیے دیگر سینئر وکلا سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے کیس کی پیروی کے لیے پیپلزپارٹی کے لطیف کھوسہ، سینیٹر اعتزاز احسن اور ایم کیو ایم کے سینیٹر فروغ نسیم سے بھی رابطے کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وکیل حامد خان پہلے ہی پارٹی قیادت کو بتاچکے تھے کہ پاناما کیس کے شواہد زیادہ واضح نہیں اور کیس میں کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں لیکن عمران خان پھر بھی کیس سپریم کورٹ لے جانے پر بضد رہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پاناما کیس میں ناقص کارکردگی پر وکیل حامد خان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم حامد خان نے خود ہی کیس سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x52kjd6