بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں کلیئرنس کیلیے پرامید ہوں محمد حفیظ
ہمیشہ سے بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلنا چاہتا ہوں، سابق کپتان
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلنا چاہتا ہوں جب کہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ بھی ہوگیا جس میں کلیئرنس کیلیے پرامید ہوں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بولنگ ایکشن پربہت کام کرنے کی ضرورت ہے اور ایکشن درست کرنے کے لیے ایک سال سخت محنت کی جب کہ بولنگ ایکشن پرنظرثانی کی ہے، نیا ایکشن بھی مؤثر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی بولنگ ٹیسٹ نہیں دیا جس میں فیل ہوا ہوں لیکن میڈیا میں میرے ٹیسٹ سے متعلق غلط خبریں چلتی رہیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ جب میں بولنگ ایکشن سے مطمئن ہوا پھر ٹیسٹ دینے گیا اور اب بولنگ ایکشن ٹیسٹ ہوچکا ہے جس میں کلیئرنس کے لیے پرامید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ بیٹسمین رہا اور بولنگ اضافی اہلیت ہے، میں ہمیشہ سے بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلنا چاہتا ہوں لیکن ٹیم کے لیے بولر کی حیثیت سے بھی خدمات دینا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے مزید کھیل سکتا ہوں تاہم حالیہ دورے سے قبل فٹنس اچھی نہیں تھی اس لیے سلیکٹرز کو بتا دیا تھا۔