امریکی اداکارہ لیزا لین نے خودکشی کرلی
لیزا لین ماڈلنگ کی تقریب میں شرکت کے لیے جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں موجود تھیں۔
امریکی ڈراموں کی معروف اداکارہ لیزا لین نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کرلی جن کی لاش ان کے کمرے سے برآمد ہوئی۔
امریکی اداکارہ لیزا لین نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن انہیں شہرت ''گوسپ گرل'' ڈرامے سے ملی جب کہ اداکارہ نے کئی معروف ٹی وی شوز میں بھی حصہ لیا ہے جس میں ''اگلی بیٹی''،لا اینڈ آرڈر'' سمیت کئی شامل ہیں لیکن معروف اداکارہ نے ناگزیر وجوہات پر خودکشی نے سب کو چونکا دیا ہے۔
امریکی خبررساں ادارے کے مطابق 52 سالہ اداکارہ لیزا لین ماڈلنگ کی تقریب میں شرکت کے لیے جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں موجود تھیں جہاں انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنی قمیض کو پھندہ بناکر خودکشی کرلی۔ مقامی اخبار نے پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے کمرے سے اینٹی ڈپریشن ادویات اور 2 خطوط ملے ہیں جس سے ان کی خودکشی کے امکان کو تقویت ملتی ہے۔
دوسری جانب اداکارہ کی اچانک موت نے سب کو چونکا دیا ہے اورکئی ساتھی اداکاروں نے ان کی اچانک موت پرتعزیت کا اظہار کیا ہے جب کہ ورثا کی جانب سے اداکارہ کی میت کو امریکا منتقل کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔