رینجرز نے کراچی میں امن کی بحالی کیلیے مؤثر کردار ادا کیا وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کراچی آپریشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کراچی آپریشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے كہا ہے كہ قانون نافذ كرنے والے اداروں باالخصوص رینجرز نے شہر میں امن كی بحالی میں موثر كردار ادا كیا ہے۔


وزیراعلیٰ ہاؤس میں سید مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اكبر نے ملاقات کی جس میں گزشتہ ایپكس كمیٹی كے اجلاس كے فیصلوں اور چہلم کے لیے سیكیورٹی پلان پر بھی تبادلہ خیال كیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ سندھ كو ٹارگٹڈ آپریشن، دہشتگردوں كے خلاف جاری آپریشن، حال ہی میں كی گئی ہائی پروفائل گرفتاریوں اور مشتركہ حكمت عملی سے متعلق آگاہ كیا۔

ڈی جی رینجرز سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے كہا كہ قانون نافذ كرنے والے اداروں باالخصوص رینجرز نے شہر میں امن كی بحالی میں موثر كردار ادا كیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی كی حكومت كے سیاسی عزم، كراچی كے لوگوں كی غیر متزلزل حمایت اور قانون نافذ كرنے والے اداروں كی انتھك محنت اور قربانیوں كی بدولت كراچی میں امن كا قیام ممكن ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا كام ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ہم اپنی مشتركہ حكمت عملی كے ذریعے اسے مزید مستحكم بنائیں گے۔
Load Next Story