کراچیالآصف اسکوائرمیں سرچ آپریشن کے دوران پولیس پرفائرنگ 2 ملزمان ہلاک

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرعمارت سے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا۔

پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرعمارت سے مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

MADRID:
الآصف اسکوائر میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی، جوابی کارروائی سے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔


الآصف اسکوائر میں شہر میں انسداد پولیومہم کی ٹیموں پرفائرنگ کرنے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس نےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو اسی دوران اطراف کی عمارتوں سے پولیس پرفائرنگ شروع کردی گئی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ 5مشتبہ افراد کوبھی حراست میں لے لیاگیا۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ قمر زمان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران اپنے اہداف حاصل کرلئے ہیں، انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان کے علاوہ غیرملکی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story