بھارت کی پاکستانی فنکاروں کو بدنام کرنے کی کوشش

پولیس کا شفقت امانت علی کے منیجر کے فلاحی ادارے پر چھاپہ، خالی ہاتھ واپس

بھارتی ٹی وی چینل نے بھی پاکستانی فنکاروں کو بدنام کرنے کے لیے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی اداکار بھارت میں سیاہ دھن کے لین دین میں ملوث ہیں۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
پاکستانی فنکاروں کو بدنام کرنے کے لیے کالا دھن کا الزام عائدکرتے ہوئے بھارتی پولیس کا گلوکار شفقت امانت علی کے مینیجر کے فلاحی ادارے پر دھاوا بول دیا اور کچھ ہاتھ نہ آنے پر خالی ہاتھ واپس چلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے نامور گلورا شفقت امانت علی کے مینیجر مونا کوہلی اور راکش کے فلاحی ادارے پر چھاپا مارا تاہم دفتر خالی ہونے کی وجہ سے گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔


واضح رہے کہ فلاحی ادارے نے معروف گلوکار شفقت امانت علی کو پرفارمنس کے لیے بھارت آنے کی دعوت دی تھی تاہم یہ اقدام بھارتی پولیس کو پسند نہ آیا۔ دوسری طرف بھارتی ٹی وی چینل نے بھی پاکستانی فنکاروں کو بدنام کرنے کے لیے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان راحت فتح علی خان ماورا حسین اور عمران عباس نقوی بھارت میں سیاہ دھن کے لین دین میں ملوث ہیں۔

 
Load Next Story