وسیم ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے سیؤل پہنچ گئے
27 نومبر کو مگرامو سے سامنا ہوگا، پاکستان میں زیادہ عزت نہیں مل سکی، باکسر
پاکستان کے محمد وسیم ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) کی سلور فلائی ویٹ چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلیے جنوبی کوریا کے شہر سیؤل پہنچ گئے، اپنی چوتھی پروفیشنل فائٹ میں عالمی اعزاز پانے والے کوئٹہ کے29سالہ باکسر27 نومبر کو فلپائن کے جائمیل مگرامو سے مقابلہ کریں گے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست لاس ویگاس میں مسلسل پریکٹس کرنے والے محمد وسیم کے ہمراہ ٹرینر جیف بھی کوریا آئے، اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے کوشاں محمد وسیم نے کہاکہ وہ مکمل فٹ اور حریف کو چت کرنے کے لیے ذہنی و جسمانی طور پر تیار ہیں،انھوں نے اعتراف کیاکہ مدمقابل کوئی عام باکسر نہیں، میں اسے ہرگزکمزور تصور نہیں کر رہا لیکن اتنا جانتا ہوں کہ یہ مقابلہ کانٹے دار ضرور ہوگا، میری خواہش ہے کہ اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے فتوحات کے سلسلے کو آگے بڑھاؤں، میں سلور سے عالمی چیمپئن بننا چاہتا ہوں۔
محمد وسیم نے کہاکہ8 مرتبہ کے عالمی چیمپئن میری ویدر جونیئر نے دوران ٹریننگ میرا بغور جائزہ لیا اور بعض خامیوں کی نشان دہی کرتے ہوئے اہم ٹپس بھی دیں جو میرے لیے معاون و مدد گار ثابت ہوں گی، انھوں نے کہا کہ میر ا حریف بھی بھر پور تیاریوں میں ہے،عالمی درجہ بندی میں 14 ویں پوزیشن پر براجمان حریف ڈبلیو بی سی کے تحت ہونے والی اپنی تمام17 باؤٹس میں کامیابی سے ہمکنار ہوا لیکن میں نے اپنی17میں سے 13باؤٹس میں حریف کو ناک آؤٹ کرنے والے مگراموسے کو زیر کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔
محمد وسیم نے کہا کہ امریکا میں دوران تربیت عظیم باکسر محمد علی کی اہلیہ نے جمنازیم پہنچ کر میری حوصلہ افزائی کی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، یہ میری زندگی کا انتہائی مسرت کن لمحہ تھا۔