سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس میں اپیل کے حق کا بل پیش
24ویں آئینی ترمیم کے تحت اپیل لارجربینچ سنے گا،فیصلہ دینے والے جج شامل نہ ہوںگے
SUKKUR:
عدالت عظمیٰ کے براہ راست اختیار سماعت اور ازخود نوٹس کے مقدمات کے فیصلوں سے متاثرہ افرادکو اپیل کا حق دینے کیلیے ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔
24 ویں آئینی ترمیم کے تحت آئین کی شق 184میں ذیلی شق چارکا اضافہ کردیا جائیگا۔ مجوزہ ترمیم کے تحت آرٹیکل 184ذیلی شق تین کے تحت عدالت عظمیٰ کے براہ راست اختیار سماعت اور از خود نوٹس کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سن سکے گا اور اپیل کو سننے والے بینچ میں وہ جج شامل نہیں ہوںگے جنھوں نے اصل کیس میں فیصلہ کیا ہو۔