پاناما لیکس کے دلدل ميں نوازشریف پھنس گئے ہیں خورشید شاہ
نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے اندرونی اور بیرونی خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جن نعروں پر ووٹ لیا ان ميں سے ایک وعدہ بھی پورا نہيں کیا اور وہ پاناما لیکس کے دلدل ميں پھنس گئے ہیں۔
کندھ کوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات ہیں، نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے یہ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملازمت مدت پورہ ہونے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، نوازشریف نے جن نعروں پر ووٹ لیا ان ميں سے ایک وعدہ بھی پورا نہيں کیا اور وہ پاناما لیکس کے دلدل ميں پھنس گئے ہیں۔
اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی حامی رہی ہے، ہم پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزام غلط ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے نہیں مانے گئے تو تحریک چلائیں گے ، پیپلز پارٹی 27 دسمبر کونوازشریف کے خلاف جدوجہد کا اعلان کرے گی۔
https://www.dailymotion.com/video/x52osht_khursheed-shah_news