ایس ایس پی راؤ انوارعہدے پر بحال نوٹی فکیشن جاری
راؤ انوار کو تاحال کسی ضلع میں تعینات نہیں کیا گیا۔
RAWALPINDI:
راؤ انوار کو ایس ایس پی کے عہدے پر بحال کردیا گیا جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عدالتی حکم پر راؤ انوار کو ایس ایس پی کے عہدے پر بحال کردیا گیا جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظور کے بعد جاری کیا گیا اور انہیں پولیس ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاہم انہیں کسی ضلع میں تعینات نہیں کیا گیا جس کا فیصلہ جلد ہی کرلیا جائے گا۔
واضح رہے راؤ انوار نے بطور ایس ایس پی ملیر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ کی مداخلت کے بعد انہیں رہائی مل گئی تھی تاہم صوبائی حکومت نے انہیں ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے 16 ستمبر کو معطل کیا تھا، راؤ انوار نے اپنی معطلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چینلج کردیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x52ov6f