پاکستانی حدود میں گھسنے والا بھارتی جاسوس ڈرون گرادیا گیا ترجمان پاک فوج

بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی پر 60 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھسا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی پر 60 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھسا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر جاسوسی کے لیے گھسنے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔



ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی ڈرون مارا گرایا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی ڈرون کواڈ کوپٹر جاسوسی کے لیے پاکستان میں داخل ہوا جو ایل او سی سے 60 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا جسے پاک فوج نے فوری کارورائی کرتے ہوئے 4 بج کر 45 منٹ پر رکھ چھکری سیکٹر میں آگاہی پوسٹ پر مار گرایا جب کہ ڈرون کا ملبہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام






نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق کواڈ کوپٹر ڈرون نگرانی یا جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں کیمرے بھی نصب ہوتے ہیں تاہم پاک فوج نے بھارت کی ایک اور ناپاک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آبدوز نے خفیہ طریقے سےپاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش جسے پاک بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور بھارتی آبدوز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بھمبر سیکٹر میں ٹنڈر اور بروھ کے علاقوں صبح ساڑھے 9بجےبلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ بھارتی فوج کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں سنگالا میں آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 بہن بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہوگئے جن میں سے دو کی شناخت 4 سالہ ریبا اور 7 سالہ فائزہ کے نام سے ہوئی ہے۔



آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور پاک فوج موثر انداز میں بھارتی پوسٹوں کو ہدف بنارہی ہے۔
Load Next Story