ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات وطن واپس پہنچ گئے

شاہد حیات نیروبی میں زیر علاج تھے جہاں سے صحت یاب ہوکر وطن واپس آئے ہیں۔

شاہد حیات نیروبی میں زیر علاج تھے جہاں سے صحت یاب ہوکر وطن واپس آئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ڈائریكٹر ایف آئی اے سندھ زون شاہد حیات صحتیابی كے بعد نیروبی سے واپس كراچی پہنچ گئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات گریڈ 21 كے تربیتی كورس كے سلسلے میں كینیا كے دارالحكومت نیروبی گئے تھے جہاں وہ اچانك ڈبل نمونیہ كے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے تاہم وہ گزشتہ دو ہفتوں سے كینیا میں زیر علاج تھے اور ڈاكٹروں كی جانب سے سفر كی اجازت ملنے كے بعد ہفتے كی علی الصبح کراچی واپس پہنچ گئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: نیروبی میں زیر علاج شاہد حیات کی طبیعت بہتر ہونے لگی

شاہد حیات كے ہمراہ ان كی اہلیہ دیگر اہل خانہ اور قریبی دوست بھی كراچی پہنچے ہیں۔ شاہد حیات كے خاندانی ذرائع كے مطابق ڈاكٹروں نے شاہد حیات كو مكمل صحتیابی تك آرام كا مشورہ دیا ہے اور امكان ہے كہ وہ آئندہ چند دنوں تك كراچی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں قیام پذیر رہیں گے۔
Load Next Story