قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہو چکے ہیں شہبازشریف
وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان امید،امن اور روشنیوں کے سفر کی جانب رواں دواں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے شکست خوردہ عناصر اب خود تقسیم ہو چکے ہیں جب کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کریں گے۔
سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت کے مثالی کلچر کو فروغ دیا ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پرکیا جارہا ہے جب کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں قومی وسائل کو بے دریغ لوٹا گیا، مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں 200 ارب سے زائد کے قومی وسائل بچائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت اور خدمت کی سچی سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی منفی سیاست کوہر موقع پر شکست دی ہے اور قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے شکست خوردہ عناصر اب خود تقسیم ہو چکے ہیں، پاکستان کے باشعور عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ ان کی بے لوث خدمت کون کر رہا ہے اور افراتفری کی سیاست کون، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے اورعوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ ،پرامن اور معاشی طورپر مستحکم ہے جب کہ معیشت بھی مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان امید،امن اور روشنیوں کے سفر کی جانب رواں دواں ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران اوردہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے،اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصیرت کو بروئے کار لاکر ملک کو درپیش چیلنجز سے چھٹکارا دلائیں گے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے اور سیاست میں شائستگی ، رواداری اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے۔