داتا گنج بخش کے عرس پر لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

عرس کی تقریبات کل تیسرے روز بھی جاری رہیں گی

عرس کی تقریبات کل تیسرے روز بھی جاری رہیں گی ،فوٹو:فائل

مقامی انتظامیہ نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے 973 ویں عرس کے موقع پر کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔


حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے 973 ویں عرس کی تقریبات 2 روز سے جاری ہیں جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مزار پر چادریں چڑھانے، فاتحہ خوانی اور محافل نعت رسول ﷺ منعقد کی جارہی ہیں۔ حضرت داتا گنج بخش کی عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ عرس کی تقریبات کل تیسرے روز بھی جاری رہیں گی اور اس موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x52utz1
Load Next Story