کھلاڑیوں کا ہیومن گروتھ ہارمون ٹیسٹ لیا جائے گا

واڈا نے لندن گیمز میں شریک ایتھلیٹس کے لیے ایک نئی آزمائش کھڑی کردی

واڈا نے لندن گیمز میں شریک ایتھلیٹس کے لیے ایک نئی آزمائش کھڑی کردی

کھیلوں میں انسداد ممنوعہ ادویہ کی عالمی گورننگ باڈی واڈا نے لندن گیمز میں شریک ایتھلیٹس کیلیے ایک نئی آزمائش کھڑی کردی۔ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ہائومین نے اعلان کیا کہ اولمپکس 2012 میں کھلاڑیوں کا ہیومن گروتھ ہارمون ٹیسٹ لیا جائے گا۔


یہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی متعارف کیا جارہا ہے اور اس کی مدد سے یہ تعین کیا جاسکے کہ کس ایتھلیٹ کے جسم میں نشوونما کا عمل قدرتی اور کس کے بدن میں منصوعی طور پر واقع ہورہا ہے۔ انھوں نے کھیلوں میں انسداد ممنوعہ ادویہ کے حوالے سے اس نئے ٹیسٹ کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اب کوئی ایتھلیٹ منتظمین کو دھوکا نہیں دے سکے گا۔
Load Next Story