گرجا گھروں کے اطراف اور مسیحی آبادیوں میں صفائی اور روشنی کے انتظامات
کرسمس کے حوالے سے ٹائونز ایڈمنسٹریٹرز نے مسیحی رہنماؤں سے ملاقات کرکے مسائل معلوم کئے۔
QUETTA:
ٹاؤنز انتظامیہ نے کرسمس کے حوالے سے گرجاگھروں کے اطراف اورمسیحی برادری کی آبادیوں میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کا آغاز کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی سیف الرحمن نے ایڈمنسٹریٹر نیوکراچی ٹائون آفاق سعید کے ہمراہ کرسمس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انھوں نے ٹائون میں واقع گرجاگھروں کا دورہ کرکے مذہبی رہنمائوں سے ملاقات کی اور مسائل معلوم کیے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہبی عقائد ادا کرنے کی آزادی حاصل ہے، ایڈمنسٹرٹر بلدیہ ٹائون ظفر مجاہد نے کہا کہ تمام اقلیتی برادریوں کی مذہبی تقریبات میں تمام تر وسا ئل کا استعمال ممکن بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلدیہ ٹائون میں واقع گرجا گھروں کے اردگرد صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کے کاموں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں کرسمس سے قبل صفائی ستھرائی پر بھر پور توجہ دی جائے، ایڈمنسٹریٹر لانڈھی ٹائون راشد خان نے کہا ہے کہ لانڈھی کے پارکس اور گرین بیلٹوں کی حفاظت کرنا اور ان کو صاف و بہترین رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے،ان خیالات کااظہار انھوں نے مختلف سڑکوں پر پر ناریل کے درخت لگانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا،رکن صوبائی اسمبلی نشاط قادری نے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی کے ہمراہ مختلف یونین کونسل میں سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، اس موقع پر انھوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کوجلد مکمل کیا جائے ۔