بھارتی مصنوعات کی پہلی سولو نمائش کل سے شروع ہوگی
35 بھارتی کمپنیاں اورتاجروں کا 65 رکنی وفد شرکت کریگا، انتظامی ٹیم پہنچ گئی
پاکستان میں بھارتی مصنوعات کی پہلی آفیشل سولو نمائش ''انڈین ایکسپو'' جمعہ 21 سے اتوار23 دسمبر کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہورہی ہے جس کا افتتاح کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ہارون اگر، سراج قاسم تیلی اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر موتی والا کریں گے۔
نمائش میں 35 بھارتی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جبکہ بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں پر مشتمل 65 رکنی وفد بھی شریک ہوگا، نمائش کا انعقاد فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (ایف آئی ای او) کراچی چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے کیا جارہا ہے، نمائش میں ڈیزل انجن، پمپنگ سیٹ، جنریٹرز، آٹو پارٹس، سائیکل کے پرزہ جات، ہینڈ ٹولز، روفنگ شیٹ سمیت دیگر تعمیراتی آئٹمز کے علاوہ سولر انرجی ، الیکٹریکل مصنوعات، صنعتی استعمال کیلیے گیس پلانٹس اینڈ ایکویپمنٹ ، ٹیکسٹائل، فیشن جیولری، فٹ ویئر، ایگرو اور ڈیری مصنوعات، مصالحہ جات، لیدر کیمکلز فارما سیوٹیکلز، اسٹیشنری، پی وی سی فلیش بینرز اور ہولوگرام سمیت دیگر مصنوعات کی نمائش کی جائیگی۔
نمائش کے انتظامات کیلیے فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (ایف آئی ای او) کی2 رکنی ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے جس میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایف آئی ای او Sunil Agnihotri اور ڈپٹی ڈائریکٹر Prashant Seth شامل ہیں، بھارتی وفد جمعرات 20 دسمبر کو کراچی پہنچے گا، وفد کی قیادت ایف آئی ای او کے صدر ایم رفیق احمد کررہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی ای او Ajay Sahai بھی ان کے ہمراہ ہیں، بھارتی وفد میں شامل تاجروں اور سرمایہ کاروں سے کاروباری ملاقاتیں طے پاچکی ہیں۔
منتظمین کے مطابق 3 روزہ نمائش کے دوران 100 سے زائد بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں سے 60 فیصد ملاقاتیں شیڈول کی جاچکی ہیں۔ بھارتی وفد کراچی کے بعد لاہور روانہ ہوگا جہاں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔