غیر قانونی بھرتیاں سابق وزیرتعلیم پیر مظہر الحق کی عبوری ضمانت میں توسیع
پیر مظہر الحق کی ایما پر محکمہ تعلیم میں 13 ہزار بھرتیاں کی گئیں، تفتیشی افسر نیب
ہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر نیب کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی ایما پر محکمہ تعلیم میں 13 ہزار بھرتیاں کی گئیں اور ای ڈی او ممتاز شیخ بھی اس میں براہ راست ملوث ہیں۔ نیب کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، انکوائری جلد مکمل کر لی جائے گی، تحریری جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سفارشی اساتذہ نے تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا
عدالت نے سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ س کے علاوہ عدالت نے سابق ای ڈی او ممتاز شیخ اور ملزم عبدالجبار کی عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کردی۔