سلمان اور سوناکشی کی فلم ’’دبنگ ٹو‘‘کو نمائش کی اجازت

دبنگ ٹو کی نمائش کے دوران کرینہ کپور پر فلمایا جانے والا آئٹم سانگ دومرتبہ چلایا جائے گا۔

دبنگ ٹو میں سلمان کان اور سوناکشی سنہا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم ''دبنگ ٹو'' کو مرکزی فلم سنسر بورڈ نے عام نمائش کا سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔


یہ فلم آج میٹروپول سمیت پورے ملک کے سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔ جس کا پریمئر میٹروپول سینما میں آج شام چار بجے ہوگا۔فلم کی کاسٹ میں سلمان خان ' سوناکشی سنہا' اربازخان' کرینہ کپور' ملائکہ اروڑا' ونود کھنہ شامل ہیں۔قیصر ثنا اللہ کے مطابق کرینہ کپور پر فلمایا جانے والا آئٹم سانگ دومرتبہ چلایا جائے گا جو عوام میں پہلے سے ہی بے حد مقبول ہوچکا ہے۔
Load Next Story