سندھ یونیورسٹی طلبا کے دو گروپوں میں تصادم 3 زخمی

تنظیمی معاملے پر جھگڑا ہوا، فائرنگ اور ڈنڈوں کا استعمال، کشیدگی برقرار

تنظیمی معاملے پر جھگڑا ہوا، فائرنگ اور ڈنڈوں کا استعمال، کشیدگی برقرار

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں ایک طلبہ تنظیم کے 2 گروپوں میں آرٹ فیکلٹی کے سامنے تنظیمی معاملے پر جھگڑا ہوگیا جس میں دونوں جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور فائرنگ بھی کی گئی جس کے باعث آرٹس فیکلٹی میدان جنگ بن گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔


جب کہ فائرنگ اور پسٹل کے بٹ لگنے کے باعث 3 طلبہ دمساز مگسی، نعمان میمن اور ثاقب میمن زخمی ہوگئے، زخمی طلبہ کو ایل ایم یو جامشورو میں طبی امداد فراہم کی گئی، جھگڑے کے بعد پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی، جب کہ تصادم کے بعد یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز میں کشیدگی برقرار ہے۔
Load Next Story