عمران خان قومی اسمبلی میں انتہائی کم شرکت کے باوجود مکمل مراعات لے رہے ہیں رپورٹ

عمران خان بطور ایم این اے دیگر مراعات بھی مسلسل لے رہے ہیں۔

عمران خان بطور ایم این اے دیگر مراعات بھی مسلسل لے رہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں انتہائی کم شرکت کے باوجود نہ صرف ماہانہ تنخواہ وصول کررہے ہیں بلکہ ممبر قومی اسمبلی کی تمام مراعات سے بھی فائدہ اٹھارہے ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون نے قومی اسمبلی کی ویب سائٹ اور فافن کے اعداد وشمار کی مدد سے رپورٹ تیار کی ہے جس نے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی مجموعی کارکردگی کا کچھا چٹھا کھول دیا۔ 2013 کے انتخابات کے بعد سے اب تک قومی اسمبلی کے 374 اجلاس ہوئے جس میں سے عمران خان صرف 22 اجلاس میں شریک ہوئے۔


اسمبلی سیشن میں چیئرمین تحریک انصاف کی آمد صرف 6 فیصد ہونے کے باوجود وہ اب تک پوری تنخوا وصول کرچکے ہیں اور عمران خان بطور ایم این اے دیگر مراعات بھی مسلسل لے رہے ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x52w562_imran-khan_news
Load Next Story