امریکی صدر اوباما ڈاکٹر عافیہ کو رہا کریں مسیحی برادری
عافیہ صدیقی کی رہائی کا مسئلہ خالص انسانی مسئلہ ہے، ڈاکٹر فوزیہ کا خطاب۔
آل پاکستان کرسچن برادری نے میتھوڈز چرچ کونسل کے زیراہتمام پریس کلب میں کرسمس کے موقع پر اسیروں کی رہائی کے لیے خصوسی کرسمس عبادت اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں معزز مہمانوں بشپ جان انتھونی، پادری بشارت گل ، پادری جسٹن بھٹی ، پادری منور سعید سیکریٹری میتھوڈز چرچ کونسل اور ڈاکٹر عذرا خان نے شرکت کی۔
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب کے مقررین اور شرکا نے کہا کہ پاکستان کی کرسچن برادری امریکی حکومت سے اپیل کرتی ہے اور تمام پاکستانی مسیحی امریکی صدر بارک اوباما سے گزارش کرتے ہیں کہ خوشی کے اس موقع پر دختر پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرکے مسیحیوں کو کرسمس کا تحفہ دیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے بشپ و پادری صاحبان اور مسیحی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی اور کہا کہ آج جس طرح آپ نے ڈاکٹر عافیہ کو اپنی خوشی کے موقع پر یاد رکھا اس کی رہائی کیلیے دعا اور امریکی صدر سے اپیل کی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عافیہ کی رہائی کا مسئلہ کسی مذہب ، مسلک، قوم یا برادری سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ خالص انسانی مسئلہ ہے، عافیہ کو انصاف ملنا چاہیے اور عافیہ کے ساتھ انصاف یہ ہے کہ اسے رہا کیا جائے کیونکہ وہ بے گناہ ہے۔