امن کیلیے عدالت عظمیٰ کے حکم پر عمل کیا جائےشاہی سید

پارٹی دفاتر،رہنمائوں کی املاک،ذمے داران اور کارکنوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

پارٹی دفاتر،رہنمائوں کی املاک،ذمے داران اور کارکنوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ عاشورہ کے بعد ایک منظم سازش کے تحت ہمارے پارٹی دفاتر، رہنمائوں کی املاک اور سرگرم ذمے داران و کارکنان پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے ہمارے کئی علاقائی رہنمائوں کو مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،کراچی میں حکومتی رٹ مسلسل کمزور پڑتی جا رہی ہے اور آئی جی سندھ کا بیان الارمنگ ہے جسے کسی طور نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، ارباب اختیار کی جانب سے مسلسل سب ٹھیک ہے کا راگ الاپا جا رہا ہے گذشتہ روز سکندر گوٹھ میں ہونے والے واقعے کے نامزد ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جاچکی ہے۔




ذمے داران کو ہر صورت گرفتار کیا جائے جاری بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ اقتدار کو دوام بخشنے کے لیے کراچی کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کراچی کی مسلسل بدامنی کی اہم وجہ سیاسی مصلحت ہے کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے میں بد امنی کی اصل و بنیادی وجوہات کی نشاندہی کی گئی۔
Load Next Story