ہتھیار برائے امن ۔۔۔ دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کا افتتاح
دفاعی نمائش میں 34 ممالک كی 418 كمپنیاں اپنی مصنوعات پیش كررہی ہیں
KARACHI:
وزیراعظم نواز شریف نے بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج كے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف كمیٹی، وزیر دفاع، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان کا دفاعی سازوسامان امن کے فروغ کے لیے ہے، وزیراعظم
دفاعی نمائش 4 روز تک جاری رہے گی جس میں 43 ممالک كے 90 وفود شركت كررہے ہیں اور ان میں سے 30 مندوبین اعلیٰ سطح كے ہیں جن كی سربراہی ان ملكوں كے وزیر دفاع، ڈیفنس سیكریٹریز، چیف ڈیفنس اسٹاف یا حاضر چیفس کررہے ہیں، مجموعی طور پر 261 غیرملكی اور 157 پاكستانی كمپنیاں شریک ہیں جب كہ 34 ممالک كی 418 كمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات پیش كررہی ہیں۔
دوسری جانب دفاعی نمائش کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے مطابق 2 ایس پیز، 4 ڈی ایس پیز سمیت 2 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں، سوک سینٹر کے اطراف سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہیں جب کہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند نہیں کیا گیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x530t3s