حامد خان نے نااہلی ریفرنس میں بھی عمران خان کا مقدمہ لڑنے سے معذرت کرلی

نااہلی ریفرنس کی سماعت میں حامد خان کی جگہ عمران خان کے وکیل اب نعیم بخاری ہوں گے

حامد خان نے اس سے قبل پاناما کیس میں بھی وکالت سے معذرت کرلی تھی فوٹو: فائل

حامد خان نے پاناما کیس کے بعد الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس میں عمران خان کا مقدمہ لڑنے سے معذرت کر لی ہے۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس کی سماعت ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حامد خان کے بجائے نعیم بخاری پیش ہوئے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے روبرو درخواست کی کہ اب وہ حامد خان کے بجائے اس مقدمے میں عمران خان کی وکالت کریں گے۔ انہیں کیس کو سمجھنے اوراس کی تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔ جس پرالیکشن کمیشن نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔


دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے الیکشن کمیشن میں اپنا جواب جمع کرادیا۔ الیکشن کمیشن نے جہانگیرترین نااہلی ریفرنس کی سماعت بھی 5 دسمبرتک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان اورجہانگیرترین کی نااہلی کے الگ الگ ریفرنسزاسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں آئین کے مطابق اسپیکر نے الیکشن کمیشن کو بھجوائے دیئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x53125g_naeem-bukhari_news
Load Next Story