آرمی چیف نے مزید 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

سزائےموت پانےوالےدہشتگردمواصلاتی نظام اوراسکولوں کوتباہ کرنےسمیت سیکیورٹی اہلکاروں کےقتل میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں سے 6 کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مزید 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں اورشہریوں کے قتل میں ملوث مزید 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، دہشت گردوں پر ٹرائل کے دوران جرم ثابت ہوا اور ان میں سے 6 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ یہ تمام دہشت گرد ملک کے مواصلاتی نظام اور اسکولوں کو تباہ کرنے سمیت کیپٹن جنید، کیپٹن نجم ریاض راجہ اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں حنیفہ، تیراہ گل، محمد ولی، خائستہ گل، علی رحمان، فضل علی، محمد علی، ناصرعلی، خیال جان اور پائیوجان شامل ہیں۔ خائستہ محمد ولدعبدالجلیل تحریک طالبان پاکستان کا رکن تھا اور اس کے حملے میں حوالدار مقصود، سپاہی راشد اور وسیم کی شہادت ہوئی، خائستہ گل نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول زنگی اور پی ٹی سی ایل ٹاور بھی تباہ کیا جب کہ دہشت گرد علی رحمان، فضل واحد اور محمد علی کا تعلق بھی تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور تینوں دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں حوالدار منیر احمد، سپاہی ساجد شہید ہوئے۔

دہشت گرد نثارعلی ولد دمساز خان تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارکن تھا اور یہ بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا، اس نے ایف سی کے سپاہی فضل ملک کو شہید کرنے کا اعتراف بھی کیا، خیال جان ولد سیال جان لشکر اسلام کا متحرک رکن رہا اور اس نے شہری عبداللہ اور خاصہ دار فورس کے اہلکار سمید خان کو قتل کیا، پایو جان ولداصل جان لشکر اسلام کا دہشت گرد تھا اور اس نے حملہ کرکے سپاہی قاسم رضا کو شہید کیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x530ywa
Load Next Story