نفرت انگیز تقریرمجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ مرزا یوسف کی ضمانت منظور
علامہ مرزا یوسف کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے
لاہور:
مقامی ماتحت عدالت نے اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمے میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ مرزا یوسف حسین کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ مرزا یوسف حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت مجسٹریٹ عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے علامہ مرزا یوسف حسین کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علامہ مرزا یوسف کی درخواست ضمانت مسترد
علامہ مرزا یوسف کے خلاف کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات پہلے ہی ختم کی جاچکی ہیں اور ان کے خلاف لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر شریف آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ علامہ یوسف مرزا کو رواں ماہ اشتعال انگیز تقریر پر حراست میں لیا گیا تھا ۔