فاف ڈوپلیسی پربال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ

ڈوپلیسی ہی آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں پروٹیز کی قیادت کریں گے

ہوبارٹ میں کھیلا جانے والا یہ میچ جنوبی افریقا نے ایک اننگز اور 80 رنز سے جیتا تھا۔فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پروٹیز کپتان پر الزام تھا کہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تاکہ بالرز کو گیند سوئنگ اور ریورس کرنے میں آسانی ہو،اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں فاف ڈوپلیسی کو منہ میں موجود ٹاٖفی کے لیس دار تھوک سے گیند کو چمکاتے دیکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ہوبارٹ میں کھیلا جانے والا یہ میچ جنوبی افریقا نے ایک اننگز اور 80 رنز سے جیتا تھا۔


آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والی 3 گھنٹے کی سماعت کے بعد آئی سی سی کی جانب سے جنوبی افریقی کپتان کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ، جس کے تحت انہیں میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہو گا تاہم وہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کی پابندی سے بچ گئے اور وہ اس ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ فاف ڈوپلیسی 3 سال کے دوران دوسری مرتبہ بال ٹیمپرنگ کے الزام میں سزا پاچکے ہیں اس سے قبل 2013 میں پاکستان کے خلاف میچ میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر انہیں میچ فیس کا نصف جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story