ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کا ابتدائی پلان جاری کردیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے سائبر حملوں سے بچاؤ اور امیگریشن پالیسیوں میں سختی لانے کا بھی اعلان کیا۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کے ابتدائی 100 دنوں کا پلان جاری کر دیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پہلے دن سے کام شروع ہو جائے گا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی حکومت کے پہلے 100 دنوں کا پلان جاری کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر کا عہدہ سنھبالنے کے بعد ان کا پہلا کام یہ ہو گا کہ امریکا عالمی تجارتی معاہدے ٹرانس پیسیفک پارٹنر شپ سے باہر نکل جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس طے پانے والے اس عالمی تجارتی معاہدے میں 12 ممالک شامل ہیں اور یہ دنیا کی 40 فیصد معیشت کو کنٹرول کیے ہوئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے اندر صنعتی پیداوار کا مکمل نظام بحال کیا جائے گا جب کہ امریکی عوام کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی پہلے دن سے کام شروع ہو جائے گا اور توانائی کے شعبے میں کام پر پابندیاں ختم کرنے سے ملازمتوں کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے سائبر حملوں سے بچاؤ اور امیگریشن پالیسیوں میں سختی لانے کا بھی اعلان کیا۔
نومنتخب امریکی صدرنے کہا کہ دوسری حکومتوں کے لیے لابنگ کرنے والے سابق ایگزیکٹوز پر ہمیشہ کے لیے پابندی لگا دی جائے گی جب کہ کوئی بھی ایگزیکٹو ریٹائرمنٹ کے بعد 5 سال تک لابنگ نہیں کر سکے گا۔