پولیوورکرزپرحملے افسوسناک ہیں حکومت تحفظ دے نواز شریف

پولیوورکرزہماری نسلوں کومعذوراورمفلوج ہونے سے بچانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں

علمائے کرام بھی پولیو ورکرزکی زندگیوں کومحفوظ بنانے میں اپناکردارادا کریں فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں پولیو ٹیموں پر ہونیوالے مسلسل حملوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ پولیوکے قطرے پلانے والے ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔

بدھ کوجاری بیان میں نوازشریف نے کہاکہ پولیوورکرزہماری مستقبل کی نسلوں کو معذور اور مفلوج ہونے سے بچانے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔




انھوںنے کہا کہ علمائے کرام بھی پولیو ورکرزکی زندگیوں کومحفوظ بنانے میں اپناکردارادا کریں۔ انھوںنے پولیو ورکرز پرحملوں اوران کی ہلاکتوں پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story