ایکنک نے 658ارب کے 69ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

زراعت 3، تعلیم 5، توانائی16اورصحت کے 10منصوبے شامل،صرف5منصوبے مسترد ہوئے

زراعت 3، تعلیم 5، توانائی16اورصحت کے 10منصوبے شامل،صرف5منصوبے مسترد ہوئے فوٹو: فائل

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ایکنک نے اپریل 2011تا مارچ 2012ء کے عرصہ کے دوران 658ارب روپے کی لاگت کے 69ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔

منصوبہ بندی کمیشن حکام کے مطابق ایکنک میں 74ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے تھے جن میں سے 5منصوبہ منظورنہیں کیے گئے۔ سینٹرل ورکنگ پارٹی نے اپریل 2011ء تا مارچ 2012ء کے دوران 224منصوبوں میں سے 148منظور کیے۔ 23منصوبے مسترد جبکہ 53منصوبوں کومنظوری کیلئے ایکنک کوبھجوایا،منصوبہ بندی کمیشن کے حکام نے ''اے پی پی''کوبتایا کہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اپریل 2011ء تا مارچ 2012ء کے دوران جن ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔




ان میں زراعت کے شعبہ کے 3، تعلیم کے 5، توانائی کے 16، صحت کے 10، اعلیٰ تعلیم کے 21، صنعت وتجارت کے 8، فزیکل پلاننگ کے 29، بہبود آبادی کے 2، سائنس و ٹیکنالوجی کے 3، ٹرانسپورٹ اورکمیونیکیشن کے 19 اور آبی وسائل کے 16منصوبے شامل ہیں،اس عرصہ میں ایکنک کے منظورکردہ منصوبوںمیں 67ارب 66کروڑ اور 53لاکھ روپے کی لاگت کے توانائی کے شعبہ کے 10منصوبے،آبی وسائل کے شعہ کے 178964.984ملین روپے کی لاگت کے 10منصوبے جبکہ ٹرانسپورٹ اورکمیونیکیشن کے شعبہ کے 233566.400ملین روپے کی لاگت کے 27ترقیاتی منصوبے نمایاںہیں۔
Load Next Story