عروہ حسین اور فرحان دسمبر میں شادی کرلیں گے

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی منگنی ہوچکی ہے، میڈیا رپورٹ

تصویر میں فرحان سعید نے عروہ حسین کا ہاتھ تھام رکھا ہے جب کہ عروہ نے ایک نہایت خوبصورت انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

اداکارہ عروہ حسین اور فرحان دسمبر میں شادی کرلیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی منگنی ہوچکی ہے اس بات کا اعلان فرحان نے فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک نہایت دلچسپ تصویر لگا کر کیا۔


تصویر میں فرحان سعید نے عروہ حسین کا ہاتھ تھام رکھا ہے جب کہ عروہ نے ایک نہایت خوبصورت انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔ ساتھ ہی فرحان نے لکھا کہ اس نے ہاں کہہ دیا۔

قریبی ذرائع کے مطابق عروہ حسین اور فرحان سعید اس سال دسمبر میں لاہور میں شادی کرنے والے ہیں۔

 
Load Next Story