شین وارن سلیٹر اور پیٹرسن کو دوران سفر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ
پولیس نے انھیں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 300 ڈالر فی کس جرمانہ کردیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرز شین وارن، مائیکل سلیٹر اور کیون پیٹرسن کو سفر کے دوران کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے انھیں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 300 ڈالر فی کس جرمانہ کردیا۔
گذشتہ ہفتے وارن نے اپنے فیس بک پیج پر 4منٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی، اس میں وہ ایک وین میں سلیٹر، کیون پیٹرسن، ای ین ہیلی اور مارک ٹیلر کے ساتھ سفر کررہے ہیں، یہ ریکارڈنگ ہوبارٹ کی ہے جہاں پر وہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے سلسلے میں موجود تھے۔ بعد میں انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور فوری طور پر سیٹ بیلٹس باندھیں تاہم پولیس نے فیس بک پیج پر موجود ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد وارن، سلیٹر اور پیٹرسن پر جرمانہ کردیا، ڈرائیونگ کرنے والے ٹیلر اور ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر موجود ہیلی نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی تھی۔