شاہد کپورکا کرینہ سے بچے کی پیدائش کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار

کرینہ کو دیکھ کر اچھا لگا اور ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد پر خوشی ہے، شاہد کپور

میں کرینہ کے پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے بہت خوش ہوں، شاہد کپور: فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ اداکار شاہد کپورکا کہنا ہے کہ وہ کرینہ کپور سے بچے کی پیدائش کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپوراورشاہد کپورکے درمیان کئی برسوں تک جاری رہنے والے طوفانی عشق کی داستان سے سب ہی واقف ہیں، جس کے باعث وہ ایک لمبے عرصے تک خبروں کی زینت بھی بنے رہے لیکن اب دونوں اداکارہی الگ الگ خوشگوارزندگی گزار رہے ہیں جہاں شاہد کپور تو بیٹی کے باپ بھی بن گئے جب کہ اداکارہ کرینہ کپور بھی آئندہ چند روز میں اسی فہرست میں شامل ہوجائیں گی۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشاہد کپوراوراداکارہ کرینہ کپور کا ایک تقریب میں آمنا سامنا ہوا جہاں اس باروہ ایک دوسرے سے کترائے نہیں بلکہ بات چیت بھی کی۔ انہوں نے کرینہ سے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق دریافت کیا، جس پر کرینہ نے شاہد کو ڈاکٹروں کی جانب سے دی گئی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا۔

بعد ازاں شاہد کپورنے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں کرینہ کو دیکھ کراچھا لگا، اس ملاقات میں کرینہ نے مجھ سے میری بچی میشا کی خیریت بھی دریافت کی جب کہ میں نے کرینہ اوراس کے بچے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Load Next Story