سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کیخلاف سماعت روکنے کی اپیل مسترد
سرکوزی نے سابق الیکشن میں جمع کیا جانے والا عوام کا پیسہ اپنی ذاتی سیاسی ریسرچ پر خرچ کیا
سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کا الیکشن فنڈ کے غلط استعمال کا مقدمہ مزید خراب ہوگیا ہے۔
بدھ کو پیرس کی ایپلیٹ عدالت نے کیس کی سماعت روکنے کی رولنگ مسترد کردی اور اب ان کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوجائے گی۔ مقدمے کے مدعی اینٹی گرافٹ گروپ کا موقف ہے کہ سرکوزی نے سابق الیکشن میں جمع کیا جانے والا عوام کا پیسہ اپنی ذاتی سیاسی ریسرچ پر خرچ کیا۔سرکوزی کے دو ساتھیوں پر پاکستان سے آبدوزوں کے سودوں میں کمیشن لینے کا بھی الزام عائد ہے۔